نقد رقم کی کمی کی دقت کو کم کرنے کے لئے حکومت نے آج کچھ پٹرول پمپ پر
ڈیبٹ کارڈ سوائپ کے ذریعے 2000 روپے تک کی نقد نکالنے کی منظوری دے دی۔ یہ
سہولت ملک کے 2500 پٹرول پمپوں پر دستیاب ہوگی۔ ایک افسر نے کہا کہ یہ فیصلہ لیا گیا کہ کچھ پٹرول پمپ جہاں پی او ایس
(پوائنٹ آف سیل) مشین پہلے سے دستیاب ہیں،
وہاں اس مشین میں ڈیبٹ کارڈ
سوائپ کر کے ایک شخص ایک دن میں 2000 روپے تک کی نقد رقم نکال سکتا ہے۔ پی او ایس مشین ویسی مشین ہوتی ہے جس کا استعمال عام طور پر ڈیبٹ یا کریڈٹ
کارڈ سے پیسے کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے
پیسے نکالنے کی لمٹ کم کر دی تھی، جس سے لوگ پریشان ہو گئے تھے۔